راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جیت عدلیہ کی ہی ہوگا۔ اگلے ہفتے فیصلہ ہوجائے گا۔ فوجی تنصیبات پر حملے پر رنجیدہ ہوں۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ اللہ جانتا ہے کہ مائنس کون اور پلس کو ن ہوگا۔۔؟فیصلہ اس ہفتے یا اگلے ہفتے ہوجائے گا۔عدلیہ جیتے گی۔۔بے شک آڈیو لیک تحقیقات کمیشن چیف جسٹس کےمشورے کے بغیر کیوں نہ بنالیں۔۔ آئینی قانونی فیصلہ چیف جسٹس کے طرف سے آکر رہے گا۔
شیخ رشید نے کہا قوم جناح ہاؤس اور جی ایچ کیو پر حملے پر رنجیدہ ہےلیکن بے جا بے گناہ لوگوں کی گرفتاریوں سے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچےگا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت لوگوں کی نظر میں قابل نفرت ہو چکی ہے۔ جو بھی ان کا ساتھ دے گا ڈوب جائے گا ۔جوپارٹیاں بدل رہےہیں عوام میں اُنکی حیثیت دُولہن ایک رات کی سےزیاده نہیں ۔نسلی اوراصلی مشکل وقت میں ساتھ نہیں چھوڑتے۔