پی ٹی آئی شرپسندوں کے خلاف پنجاب بھر میں کارروائیاں جاری، 3800 گرفتار

11:29 AM, 21 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : پنجاب بھر میں سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار افراد کی تعداد 3800 سے زائد ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور سے اب تک 2 ہزار کے قریب شر پسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شر پسندوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے رات گئے بھی تحریکِ انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ شر پسندوں کی پُر تشدد کارروائیوں میں 162 پولیس افسران و اہلکار زخمی ہوئے۔

پنجاب بھر میں پولیس کے زیرِ استعمال 97 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ تھانوں اور دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا۔

مزیدخبریں