لبریشن آرمی پر تنقید کیوں کی؟ چینی کامیڈین کو 61 کروڑ روپے جرمانہ، پرفارمنس پر پابندی

09:56 AM, 21 May, 2023

نیوویب ڈیسک

بیجنگ : فوج کے بارے میں چینی کامیڈین کے مذاق نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا جس کے بعد فوج کا مذاق اڑانے والے مزاحیہ ادا کار کو  2 ملین ڈالر(تقریباً 61 کروڑ روپے) جرمانہ کیا گیا ہے۔ پولیس نے کامیڈین سے تفتیش کی ہے اور اس کے کئی کامیڈی شوز منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

ہنگامہ گذشتہ ہفتے کو بیجنگ میں چینی اداکار لی ہاوشی کی طرف سے کیے گئے ایک لطیفے کی وجہ سے ہوا۔ انہوں نے فوج کے نمائندے کے بارے میں تفریح طبع کے لیے مزاح میں بات کی تھی مگر یہ ان کا اب تک کا سب سے بڑا سکینڈل بن گیا۔

چین میں COVID-19 کی وبا کے دوران کامیڈی شوز مقبول ہوئے، کیونکہ لوگوں نے انہیں دیکھنے میں زیادہ وقت گھر کے اندر گذارا۔ ان میں سب سے زیادہ مقبول چاؤ گواؤ کلچر میڈیا کی طرف سے تیار کردہ ایک شو تھا۔

کامیڈین لی کو اس وقت شہرت ملی جب کسی نے 13 مئی کو ایک شو میں کیے گئے ایک لطیفے کی تفصیل پوسٹ کی جسے چینی فوج کی توہین کے طور پر دیکھا گیا۔ بیجنگ پولیس نے اپنے ویبو اکاؤنٹ پر کہا کہ وہ لی سے تفتیش کر رہے ہیں۔

بیجنگ کلچر اینڈ ٹورازم بیورو نے چاو گواؤ پر 14.7 ملین یوآن (2.13 ملین ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا ہے اور اس پر بیجنگ اور شنگھائی میں کسی بھی قسم کی پرفارمنس کی میزبانی کرنے پر پابندی لگا دی۔

مزیدخبریں