نئی دہلی :ایک طرف جہاں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کوناگزیر کہا جا رہا ہے وہیں دوسری طرف ہمارے ہمسایہ ملک بھارت میں آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ روس سے درآمد کیے گئے تیل کی وجہ سے ہی ممکن ہو ا ہے ،بھارتی وزیر پٹرولیم کا کہنا ہے چاہتے ہیں عام آدمی کو ہر طرح کا ریلیف فراہم کیا جائے ۔
بھارتی وزیر کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کے اس دلیرانہ فیصلے کی وجہ سے پٹرول کی قیمت میں 9.5 بھارتی روپے اور ڈیزل 7 بھارتی روپے کم سستا ہو جائے گا ۔
بھارتی وزیر خزانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے گیس سلنڈر پر بھی سبسڈی دی جا رہی ہے ۔