پی ٹی آئی کیلئے بھی رات کو عدالتیں کھل گئیں، شیریں مزاری کو ساڑھے گیارہ بجے پیش کرنے کا حکم 

پی ٹی آئی کیلئے بھی رات کو عدالتیں کھل گئیں، شیریں مزاری کو ساڑھے گیارہ بجے پیش کرنے کا حکم 
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے رات ساڑھے گیارہ بجے عدالت لگانے کا فیصلہ  کرلیا ہے۔  شیری مزاری کی گرفتاری کے خلاف  درخواست پر سیکرٹری داخلہ ، آئی جی اسلام آباد ، ڈی سی اسلام آباد  کو طلب کرلیا ۔شیریں مزاری کو بھی پیش کرنے کا حکم  دے دیا ۔ 

نیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایمان مزاری کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے ۔تین صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ  میں ‏اسلام آباد ہائیکورٹ  نے شیریں مزاری کو رات ساڑھے گیارہ بجے تک پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔


سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے  کی ہدایت کی گئی ہے ،عدالت نے کہا ہے کہ سیکرٹری داخلہ یقینی بنائیں کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کو آج رات ساڑھے گیارہ بجے پیش کیا جائے۔اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی نوٹسز جاری کر دیے گئے،عدالت نے کہا ہےکہ پیش ہو کر بتائیں کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کیوں کی گئی؟  

مصنف کے بارے میں