لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی ہے۔ اسمبلیاں توڑنی ہیں یا مدت پوری کرنی ہے اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیو نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی۔
ملاقات میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور وفاقی وزرا احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، ایاز صادق اور مفتاح اسماعیل سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔