عمران خان اب بھی اداروں کے لاڈلے ہیں، انہیں بچانے کی کوشش ہو رہی ہے: مریم نواز 

05:46 PM, 21 May, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان اب بھی اداروں کے لاڈلے ہیں۔ انہیں بچایا جارہا ہے۔ عمران خان نے آئین توڑا ،فارن فنڈنگ لی لیکن ان کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں ہونے دیا جا رہا ہے۔ 

لاہور میں سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں بڑے،بڑے ثبوت موجود ہیں۔ اگرایسے ثبوت نوازشریف کیخلاف ہوتےتووہ اور مسلم لیگ (ن) صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہے۔  عمران خان فارن فنڈنگ کیس کو 8 سال سے نہیں چلنے دے رہے۔ 

انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری اپنےاوپرلگےالزامات کیخلاف عدالت پیش کیسےنہیں ہوسکتیں  اگر شہبازشریف اور حمزہ شہبازوزیراعلیٰ ہوتےہوئےعدالت پیش ہوسکتےہیں۔  شہبازشریف وزیراعظم ہوتےہوئےآج اپنےوزیراعلیٰ بیٹےکےساتھ عدالت پیش ہوئے،۔ اگرہم نے ایسا کچھ کیا ہوتا تو ہماری لاشیں سڑکوں پر لٹکی نظرآتیں  ان کیخلاف آج تک کوئی کچھ نہیں کرسکا۔ 

مزیدخبریں