شیریں مزاری کے بعد عمران خان کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے :شیخ رشید 

05:04 PM, 21 May, 2022

راولپنڈی:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے شیری مزاری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ڈیڑھ سال کی چھوٹ نہیں ملی تو اب یہ لڑائی پر اتر آئے ہیں ،شیخ رشید نے خدشہ طاہر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے ۔

 سابق  وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  کا کہنا ہے کہ حکومت نے لڑنے کا فیصلہ کرلیا  ہے حکومت کو ڈیڑھ سال کی چھوٹ نہیں ملی تو اب یہ لڑائی پر اتر آئے ہیں حکومت نے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا  جہاں جہاں سے تحریک انصاف کے کارکنان مارچ کے لئے نکلنا چاہتے ہیں وہاں وہاں گرفتاریاں ہوسکتی ہیں ۔عمران خان کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش ہوسکتی ہے ۔

مزیدخبریں