شیری مزار ی کی گرفتاری پر تحریک انصاف حرکت میں آگئی ,لیڈر شپ کا اہم فیصلہ

04:36 PM, 21 May, 2022

اسلام آباد:شیری مزاری کی گرفتاری پر تحریک انصاف کی لیڈر شپ حرکت میں آگئی ،شیریں مزاری کی گرفتار ی سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی آگاہ کر دیا گیا جس کے بعد شیریں مزار ی کی گرفتاری پر قانونی ٹیم سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کی گرفتاری مرکزی رہنمائوں نے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ قانونی ٹیم عدالت میں گرفتاری کیخلاف پٹیشن دائر کر ے گی ،ذرائع کا بتانا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر کو گرفتار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کے خلاف ڈی جی خان میں ایک مقدمہ درج ہوا تھا جس پر انہیں اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے اسلام آباد پولیس کی مدد سے تھانہ کوہسار کی حدود میں گرفتار کیا۔ 

اسلام آباد پولیس نے بھی ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کو اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کیا ہے۔

مزیدخبریں