اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ہے۔ کارکنوں کو کہا گیا ہے کہ وہ 7 بجے احتجاج کی کال دیدیں۔
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کی بہیمانہ گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف نے پورے ملک میں احتجاج کی کال دی ہے۔
ڈاکٹر شیریں مزاری @ShireenMazari1 کی بہیمانہ گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف نے پورے ملک میں احتجاج کی کال دی ہے، کارکنوں سے گزارش ہے آج شام سات بجے پورے ملک میں اپنی مقامی قیادت کی ھدایات کی روشنی میں احتجاج کیلئے باہر نکلیں #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 21, 2022
انہوں نے کہا کہ کارکنوں سے گزارش ہے آج شام سات بجے پورے ملک میں اپنی مقامی قیادت کی ھدایات کی روشنی میں احتجاج کیلئے باہر نکلیں۔