عمران خان کو تاریخ سمجھانے کی کوشش کی، کچھ لوگ نہیں چاہتے جنوبی پنجاب صوبہ بنے: شاہ محمود 

02:07 PM, 21 May, 2022

نیوویب ڈیسک

ملتان : رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے  پی ٹی آئی کے  ٹکٹ کیلئے امیدواروں کی لائن لگ جائے گی ۔ کچھ لوگ نہیں چاہتے جنوبی پنجاب کا صوبہ حقیقت میں قائم ہو،ایسے لوگ درپردہ  رہتے ہوئے بہت کچھ کہتے ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے رہنما پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی نے کہا کہ عمران خان کو جنوبی پنجاب کی تاریخ سمجھانے کی کوشش کی لیکن کچھ لوگ نہیں چاہتے جنوبی پنجاب صوبہ بنے۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے جہاز میں کہا تھاالیکشن سے پہلے ٹکٹوں کی لائن لگ جائے گی۔ حکومت میں آنےکےبعد وزیروں کی لائن لگ جائے گی۔مجھے اب کسی عہدے یا وزارت کی طلب نہیں ہے۔جنوبی پنجاب کے صوبے کو حقیقت کا روپ دینےکیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ 

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں جنوبی پنجاب کا قیام حقیقت میں ہو جائے۔ ایسے لوگ درپردہ  رہتے ہوئے بہت کچھ کہتے ہیں۔جنوبی پنجاب صوبے کا مطالبہ میرے والد کےدور سے ہوتا آرہا ہے۔  شریف برادران نے بھی نہ چاہتے ہوئے صوبہ جنوبی پنجاب کی بات کی۔ صوبہ بہاولپور کوئی سیاسی مطالبہ نہیں،معاشی ضرورت ہے۔ 

مزیدخبریں