عمران خان کیلئے بری خبر ، نور عالم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کا فیصلہ 

01:22 PM, 21 May, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر نے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی کے منحرف رکن نور عالم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق رانا تنویر حسین موجودہ حکومت میں وفاقی وزیر تعلیم بن چکے ہیں ۔   آئین کے تحت پی اے سی کی سربراہی اپوزیشن لیڈر کو دی جاتی ہے   ۔ پی اے سی کے ارکان اگر کسی اور پی اے سی رکن کو چیئرمین منتخب کرلیں تو وہ بھی بن سکتا ہے۔ 

  سابق حکومت میں آئینی طورپر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف چیئرمین پی اے سی بنائے گئے تھے  ۔  شہبازشریف نے کچھ عرصہ بطور چیئرمین فرائض انجام دیئے تھے۔   شہبازشریف کے جیل جانے اور بعد میں اپنی سیاسی مصروفیات کے باعث انہوں نے رانا تنویر حسین کو چیئرمین نامزد کردیا تھا ۔

  شہبازشریف کے بعد رانا تنویر حسین نے نئی حکومت بننے تک بطور چیئرمین پی اے سی کام کیا ہے ۔   آئینی طورپر اس وقت راجہ ریاض کو چیئرمین پی اے سی بننا چاہئے ۔   راجہ ریاض پی ٹی آئی کے منحرف رکن ہیں  راجہ ریاض کو گزشتہ روز ہی اپوزیشن لیڈر بنایا گیا ہے  ۔

 ذرائع  کے مطابق راجہ ریاض کی بجائے نورعالم خان کو چیئرمین پی اے سی بنایا جائے گا ۔ راجہ ریاض اور نورعالم کے درمیان حکومت کے بڑوں نے پس پردہ معاملات طے کرائے ہیں  ۔ آصف علی زرداری نورعالم خان کو اپوزیشن لیڈر بنانا چاہتے تھے  شہبازشریف راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانا چاہتے تھے  راجہ ریاض اور نورعالم خان دونوں کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

  نورعالم خان اور راجہ ریاض پہلے بھی پی اے سی کے رکن رہ چکے ہیں  ۔راجہ ریاض اب بھی پی اے سی کے رکن ہیں  ۔ نورعالم خان کو پارٹی پالیسی کی مسلسل خلاف ورزی پر وزیر اعظم عمران خان نے پی اے سی کی رکنیت سے ہٹا دیا تھا   ۔ نورعالم خان کو راجہ ریاض کی نسبت پی اے سی میں زیادہ محنتی اور تجربہ کار سمجھا جاتا ہے  ۔ نورعالم خان چیئرمین پی اے سی بنے تو تحریک انصاف کی حکومت کے آڈٹ اعتراضات پر سخت موقف لے سکتے ہیں۔

مزیدخبریں