پاؤں باندھے گئے تو ہو سکتا ہے  عوام کے پاس جائیں: رانا ثناءاللہ

01:07 PM, 21 May, 2022

نیوویب ڈیسک

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ہمارے ہاتھ پاؤں باندھے گئے تو ہو سکتا ہے  عوام کے پاس جائیں۔

لاہور میں اینٹی نارکوٹکس کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی،  سیاسی فیصلوں میں تاخیر ملک کو دلدل میں ڈال سکتی ہے،  ہم فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے کریں گے تاہم  ہمارے ہاتھ پاؤں باندھے گئے تو ہو سکتا ہے  عوام کے پاس جائیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے  مریم نوازسے  متعلق نامناسب زبان استعمال کیا ،ہمارا معاشرے اس قسم کی زبان کو قبول نہیں کرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے سوموٹو لینے کا آغاز کیا ہے  توہم  پر بنائے گئے مقدمات  پر بھی از خود نوٹس  لیا جائے ۔  

مزیدخبریں