عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کے اطراف پولیس کا سرچ آپریشن

10:01 AM, 21 May, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کیخلاف تھریٹ کے باعث پولیس رات گئی سرچ آپریشن کیلئے  بنی گالہ پہنچ گئی، پولیس کو دیکھتے ہی کارکنان نے نعرے بازی شروع کردی ۔


تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان خان کو دھمکی ملنے پر بنی گالہ میں پولیس نے رات گئے سرچ آپریشن کیا تاہم  عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر موجود کارکنان نے احتجاج کیا  ،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مزید کارکنان بھی عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوگئےتاہم   کارکنان کی جانب سے نعرے بازی کے بعد پولیس روانہ ہوگئی ۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کیلئے آئے ہیں ،کارکنان کو کچھ نہیں کہا جائے گا عمران خان کو تھریٹ کے باعث علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے  ۔

واضح  رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم عمران خان نےاپنی جان کو لاحق خطرے سے متعلق خدشہ ظاہر کیا تھا۔انہوں نے  کہا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے، اپنے خلاف ہوئی سازش کا گزشتہ سال اگست سے معلوم ہے۔



مزیدخبریں