پولیس کا پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کے گھر پر چھاپہ

09:50 AM, 21 May, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: پولیس  کی جانب سےپاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)  کے  رہنما عالمگیر خان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کے گھر پر رات گئے چھاپہ مارا گیا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے، پولیس اہلکار رہائش گاہ پر موجود گارڈز اور اہلخانہ سے پوچھ گچھ کے  بعد واپس روانہ ہو گئے۔

 پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس پیپلزپارٹی کا عسکری ونگ بنی ہوئی ہے، سندھ حکومت کا احتساب جلد ہوگا۔مبینہ چھاپے کے خلاف پی ٹی آئی رہنماؤں نے کراچی کے گلشن اقبال تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے۔جبکہ پی ٹی آئی کارکنان نے عالمگیر خان کے گھر پر چھاپے کیخلاف احتجاج بھی کیا۔

مزیدخبریں