اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف سے متعلق نامناسب زبان کے استعمال پر ریحام خان بھی بول اٹھیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے لکھا کہ’ مجھے اس بات پر شدید شرمندگی ہے کہ میں کبھی ایسے گھٹیا آدمی سے منسلک تھی۔‘
https://twitter.com/RehamKhan1/status/1527685730293755905?s=20&t=OyE6bMK6X6iHBCz09JOT9A
ریحام نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’بلاول جیسے نوجوان کی شائستگی دیکھیں اور 70 سال کے بوڑھے کی بدتہذیبی کو دیکھیں۔نہ اپنے گھر کی عورت کی عزت، نہ کسی اور گھر کی عورت کی عزت‘
واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز ملتان جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز کیخلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ ’گزشتہ روز مجھے کسی نے ایک ویڈیو کلپ بھیجا جس میں مریم کہیں تقریر کر رہی تھیں اور بار بار اتنے جذبے اور جنون سے میرا نام لے رہی تھیں، جس پر میں مریم سے کہنا چاہتا ہوں کہ مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو جس طرح تم میرا نام لیتی ہو کہیں تمھارا خاوند ہی نہ ناراض ہو جائے۔
’’ مریم ! میرا نام دھیان سے لیا کرو کہیں تمہارا شوہر ناراض ہی نہ ہوجائے‘‘#ImranKhan #PTI #NeoNewsHD #NeoVideos #NeoBreakings pic.twitter.com/KeHZwcf3dB
— Neo News (@NeoNewsUR) May 20, 2022