اسلام آباد ،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ سعید سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور پاکستان کی جانب سے بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔
نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم اور ان کی آزادی کی تحریک کے ساتھ ہیں ، ان شا اللہ فتح آپ کا مقدر ہوگی ۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسرائيل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا ، بہت جلد آپ کی اقتدا میں مسجد اقصٰی میں نماز ادا کریں گے۔
مسجد اقصٰی کے امام نےکہا کہ پاکستانی قوم فلسطینیوں سے بہت محبت کرتی ہے اور فلسطین پر اسرائيل کا قبضہ تسلیم نہيں کرتی۔
انہوں نےکہا کہ فلسطینی ثابت قدم ہیں اور کمربستہ ہیں اور پاکستان کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔