انتہا پسند ہندوؤں نے ماہرہ خان کے بھارت میں کام کرنے کی مخالفت کردی

05:43 PM, 21 May, 2021

ممبئی، پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بھار ت میں کام نہیں کرنے دیں گے 

بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت مہارشٹرا نونرمان سینا (ایم این ایس) نے ماہرہ خان کے بھارت میں کام کرنے کی شدید مخالفت کی ہے۔

ایم این ایس سنیما ونگ کے صدر امیاکھوپکر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ ماہرہ سمیت پاکستان کے کسی بھی اداکار کو مہارشٹرا یا بھارت کے کسی بھی حصے میں کام کی اجازت نہیں دیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم این ایس کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب اطلاعات ہیں کہ اداکارہ ماہرہ خان کو بھارتی او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی جانب سے ویب سیریز یار جولاہے کی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے۔ 
رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان ان دنوں سرمد کھوسٹ اور یاسرہ رضوی سمیت پاکستان کے دیگر اداکاروں کے ہمراہ بھارتی نیٹ ورک ذی تھیٹر کے پراجیکٹ یار جولاہے میں کام کررہی ہیں۔

یار جولاہے 12 قسطوں پر مشتمل نامور ادیب اور دانشور گلزار کی نظم سے متاثر ایک ڈرامائی سیریز ہے جس میں معروف شاعروں اور نثر نگاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سےقبل ماہرہ خان بھارتی مصنف انوپما کھیر کو دیے گئے ورچوئل انٹرویو میں اعتراف کرچکی ہیں کہ انہیں بالی وڈ سے کئی مرتبہ کام کی آفرز ہوئیں۔

مزیدخبریں