لاہور: مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کیلئے پروفائل کی تصدیق کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے اور اس کیلئے مقصد کیلئے ضروری ہدایات سے بھی صارفین آگاہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر ایپلی کیشن پر تصدیقی عمل کا دائرہ آئندہ چند ہفتوں میں صارفین تک پھیلایا جائے گا اور اکاؤنٹ کی تصدیق کیلئے صارف کو اکاؤنٹ سیٹنگ کے ٹیب میں ہی سروس مہیا کی جائے گی۔
ٹوئٹر حکام کا کہنا ہے کہ چیک مارک کے ساتھ تصدیق شدہ اکاؤنٹ ، اس کے درست ہونے ظاہرکرے گا جبکہ درست تصدیق کیلئے اکاؤنٹ ہولڈر کی پروفائل پکچر اورصحیح ای میل ایڈریس یا فون نمبر درکار ہوگا۔
حکام کے مطابق ضروری معلومات کے ساتھ اکاؤنٹ کی تصدیق کیلئے یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ صارف اکاؤنٹ پر6 ماہ کے دوران فعال رہا ہو اور اس دوران ایسی کوئی پوسٹ نہ کی گئی ہو جس سے نفرت، تعصب پھیلے۔