برائلر مرغی میں کورونا وائرس کا انکشاف

04:42 PM, 21 May, 2021

ملتان ،برائلر مرغی کے گوشت میں کورونا وائرس کاانکشاف ہوا ہے ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی پنجاب کے کئی علاقوں میں بیمار برائلر مرغی کا گوشت فروخت ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے کئی بڑے شہروں میں ایسی برائلر مرغیاں فروخت ہوئیں جن کی گردن جھکی ہوئی اور بار بار سرجھٹکتی تھیں ۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی برائلر مرغیوں میں کورونا وائرس کی علامات ممکن ہوسکتی ہیں ۔

جنوبی پنجاب کے شہروں ملتان ، ساہیوال ،بہاولپور،رحیم یارخان  میں کئی مقامات پر کورونا وائرس سے متاثرہ مرغیوں کی فروخت کی خبریں ملی ہیں ۔ 

ماہرین صحت نے کورونا وائرس سے متاثر مرغی کی فروخت کو خطرناک قرار دیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مرغی انسانی صحت کے لئے  مضر ہوسکتی ہےلہذا بیمار مرغی کی فروخت پر کنٹرول کیا جائے ۔ جنوبی پنجاب کے شہری صورتحال سے  تشویش میں مبتلا ہیں ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جس مرغی میں کورونا وائرس کی علامات پائی جاتی ہیں وہ بار بار گردن جھٹکتی ہے اور اس کے گوشت میں پیلاپن واضع طور پر دیکھا جاسکتا ہے ۔

کورونا وائرس سے متاثرہ مرغی کا گوشت پکنے کے بعد لذت سے محروم اور پکنے کے دوران ہی پیلے پن کا شکار ہوجاتا ہے ۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مرغی کاگوشت کھانے سے نقصان ہوسکتا ہے اس لئے  برائلر مرغی کھانے سے پرہیز کیا جائے ۔ 

مزیدخبریں