ووٹنگ مشینیں قابل بھروسہ ہونی چاہئيں، قیمت کی پروا مت کریں، وزیراعظم کی ہدایت

12:04 AM, 21 May, 2021

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہےکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی قیمت کی پروا مت کریں اور درآمد کریں یا مقامی طورپر تیار کریں لیکن مشینیں قابل بھروسہ ہونی چاہئيں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ 8 لاکھ مشینوں کی درآمد پر 160 ارب روپے سے زائد خرچ ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی قیمت کی پروا مت کریں اور درآمد کریں یا مقامی طور پر تیارکریں لیکن مشینیں قابل بھروسہ ہونی چاہئيں۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نےالیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال پر بیشتر نکات سے اتفاق کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چند ایک نکات پر اعتراضات ہيں جنہیں مشاورت سے دور کر لیا جائے گا ۔

اُدھر حکومتی ہدایت کے بعد نادرا نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لیے منتخب غیر ملکی کنسلٹنٹ کو ڈیٹا فراہم کر دیا ہے۔

مزیدخبریں