سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر خارجہ

05:58 PM, 21 May, 2020

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


تفصیلات کے مطابق ، اسلام آباد میں قومی سلامتی اور پاکستان کی ترجیحات کے حوالے سے ایک مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خاجہ نے کہا  کہ افغانستان میں امن واستحکام خطے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مشترکہ ذمہ داری اور انتہائی سنجیدگی کے ساتھ افغان امن عمل میں اپنا مصالحتی کردار ادا کیا ہے اور وہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھے گا۔

اجلاس میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے مسئلے، خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور اسے درپیش چیلنجز پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے علاقائی اور عالمی صورتحال کے تناظر میں ممکنہ نئے مسائل سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری یقینی بنانے پر زور دیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقتصادی اہداف کے حصول کیلئے معاشی سفارتکاری کے فروغ کی بھی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں