بلوچستان: کنویں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

12:33 PM, 21 May, 2020

بلوچستان: دشت میں کنویں کی صفائی کے دوران لگائے گئے جنریٹر کے دھویں سے دم گھٹنے کے باعث پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے دشت میں کنویں کی صفائی کے دوران جنریٹر کنویں کے اندر رکھ کر چلایا گیا تھا،جس سے جنریٹر کا دھواں کنویں کے اندر بھر گیا  اور ایک ہی خاندان کے پانچ افراد دم گھٹنے سے  انتقال کر گئے۔

لیویز حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں  باپ اور دو بیٹے بھی شامل ہیں۔

لیویز حکام نے لاشیں کنویں سے نکال کر تربت سول اسپتال منتقل کردیں جہاں طبی معائنہ کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں