لاہور: اداکارہ و ماڈل متیرا کے وزن میں تین ماہ کے دوران غیر معمولی اضافہ ہوگیا ۔
بتایا گیاہے کہ متیرا کے وزن میں حالیہ تین ماہ میں18پونڈ اضافہ ہوا ہے اوراداکارہ بھی اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہو گئی ہیں۔
متیرا کا کہنا ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ میری غفلت اور لا پرواہی کی وجہ سے میرے وزن میں اضافہ ہوا ہے اورمیری کوشش ہے کہ میںعید الفطر کے بعد دوبارہ اپنے وزن میں کم از کم 25پونڈ تک کمی کروں ۔
ا نہوں نے کہا کہ کسی بھی فنکار اور ماڈل کےلئے فنٹنس بہت ضروری ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ میں اپنے عزم سے عید الفطر کے بعد اپنے وزن کو کم کرنے میں کامیاب ہو جاﺅں گی۔