دولاکھ ڈالر سالانہ کی نوکری چھوڑنے والی لڑکی 50لاکھ ڈالر کمانے لگی

11:46 AM, 21 May, 2020

کینبرا:آسٹریلیا میں ایک لڑکی نے بینک کی پرکشش نوکری چھوڑ کر ایک ایسا انوکھا کاروبار کیا کہ اب کروڑوں روپے کما رہی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق اس 24سالہ لڑکی کا نام مشعیل ہو ہے جو آسٹریلوی شہر میلبرن کی رہائشی ہے۔ وہ بینک میں اینالسٹ کی ملازمت کرتی تھی تاہم اس نے ایک سال قبل نوکری چھوڑ دی اور میک اپ سٹوریج کا کاروبار شروع کر دیا اور اس ایک سال میں اس انوکھے کاروبار سے 50لاکھ ڈالر کما لیے۔اس کے برعکس بینک کی نوکری سے وہ 2لاکھ ڈالر سالانہ کما رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مشعیل انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے لپ سٹک، برش اور میک اپ کی دیگر اشیاءفروخت کرتی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ”کاروبار شروع کرنے کے چند ماہ بعد ہی میری آمدنی 7عدد میں داخل ہو گئی۔

گزشتہ ایک سال میں میرے کاروبار کی ماہانہ شرح نمو 25فیصد رہی۔ اب میں پر امید ہوں کہ اس سال کاروبار کی آمدنی 1کروڑ ڈالر تک جائے گی۔

مزیدخبریں