نومی انصاری کی افطار پارٹی میں ہانیہ عامر اور یاسر حسین آمنے سامنے

08:44 PM, 21 May, 2019

لاہور:معروف ڈریس ڈیزائنر نومی انصاری کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی میں ہانیہ عامر اور یاسر حسین نے بھی شرکت کی تاہم دونوں نے ایک دوسرے کا سامنا کرنے سے گریز کیا۔

معروف ڈریس ڈیزائنر نومی انصاری فیشن کی دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں ،گزشتہ روز نومی انصاری کی طرف سے ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں شوبز انڈسٹری کی شخصیات نے شرکت کی،اس افطار ڈنر میں زارا نور عباس،آمنہ الیاس،صبور علی،عائشہ عمر،کبریٰ خان،ثروت گیلانی،نادیہ حسین،فہد مرزا،صدف کنول،ایمن خان،منال خان اورحسن شہریارسمیت دیگر  شخصیات نے شرکت کی۔

اس افطار ڈنر میں دلچسپ بات یہ رہی کہ اس میں ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کے ساتھ جبکہ یاسر حسین نے اقراءعزیز کے ساتھ شرکت کی اور دونوں نے ایک دوسرے کا سامنا کرنے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور یاسر حسین کے درمیان ہانیہ کی ایک تصویر پر کی گئی تنقید کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی گرما گرمی پائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں