یوکرائنی صدر نے حلف اٹھاتے ہی پارلیمنٹ تحلیل کر دی

03:11 PM, 21 May, 2019

کیف: یوکرائن کے نو منتخب صدر ولودومیر زیلینسکی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے اور اپنے پہلے حکم نامے میں پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا ہے تاکہ نئے منتخب لوگوں کو ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملے۔

نئے صدر نے حلف اٹھانے کے بعد اپنی تقریر میں مشرقی حصے میں جنگی حالات ختم کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

صدر ولودومیر زیلینسکی نے حلف اٹھانے کے لیے روایتی جاہ و حشمت کے بجائے اپنے ووٹرز اور مداحون کے درمیان پیدل چلتے ہوئے پارلیمنٹ میں داخل ہوئے اور اس دوران لوگوں سے ہاتھ ملایا اور تصاویر بھی بنوائیں۔

زیلینسکی نے گزشتہ ماہ صدارتی انتخابات میں 73 فیصد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔

صدر ولودومیر زیلینسکی سیاست میں آنے سے قبل اداکاری کے شعبے میں شہرت رکھتے تھے اور بالخصوص مزاحیہ اداکاری میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ انتخابی مہم کے دوران انہیں مزاحیہ اداکار ہونے پر سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

مزیدخبریں