نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملہ کرنیوالا سفید فام دہشتگرد ٹیرنٹ پر دہشگردی کی دفعہ عائد کر دی گئی ہے ۔۔
تفصیلات کے مطابق دفعہ عائد ہونے کے بعد برینٹین ٹرینٹ پر الزامات کی تعداد 92 ہوگئی ، نیوزی لینڈ کے قوانین کے مطابق دہشتگردی کی سخت سے سخت سزا عمر قید ہے ۔
قانونی ماہرین کے مطابق سنگین چارجز ہونے کی وجہ سے ٹرینٹ کو عمر قید کی سزا دی سنائی جائیگی ۔ نیوزی لینڈ میں 1961 میں سزائے موت کی سز اکا خاتمہ کر دیا گیا تھا ۔ تاہم 2001 میں سب سے بڑی سزا ایک قیدی کو 30 سال کی قید دی گئی تھی ۔
لیکن ٹرینٹ کو دی جانے والی سزا نیوزی لینڈ کی ساٹھ سالہ تاریخ میں سب سے بڑی سزا ہوگی ۔