بھارت خطہ میں امن کی خاطر انتخابات کے بعد پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرے

09:23 AM, 21 May, 2019

اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ خطہ میں امن کی خاطر انتخابات کے بعد پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ جو ہمیشہ تباہی لاتی ہے اور خاص طور پر اس وقت جبکہ دونوں ممالک ایٹمی قوت ہوں تو حل نہیں ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر جل رہا ہے اور بھارت فوجی قوت کے ذریعے کشمیریوں کے آواز کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے تاہم الیکٹرانک میڈیا اور انٹرنیٹ کے اس دور میں کشمیریوں کو دبایا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیا تھا کہ وہ پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ بھارتی اس کی رہائی چاہتے ہیں تاہم اس پر پاکستان کے قوانین کے مطابق مقدمہ چلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی کمیشن اور اقوام متحدہ نے واشگاف طور پر کہا ہے کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کا جائز حق لینے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں