ون ویلنگ سے منع کرنے پر منچلوں نے ڈولفن اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

12:13 AM, 21 May, 2019

لاہور : منچلوں نے ون ویلنگ سے روکنے پر ڈولفن اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور ان کی بائیک کو بھی توڑ دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈولفن فورس کے اہلکار عظیم اور ماجد معمول کے گشت پر تھے کہ انھوں نے منچلوں کو ون ویلنگ کرتے دیکھا تو ان کیخلاف کارروائی شروع کی .

ڈولفن اہلکاروں نے ملزموں کا تعاقب کرتے ہوئے ان کو روکا تو منچلوں کے ساتھی بھی جائے وقوع پر پہنچ گیے ۔

سب نے مل کر ڈولفن اہلکاروں عظیم اور ماجد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، منچلوں نے ڈولفن اہلکاروں کی بائیک بھی توڑ ڈالی اور فرار ہوگئے ۔

واقعے کی اطلاع کے بعد پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

مزیدخبریں