میاں محمود الرشید نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے 2 نام فائنل کر لئے

میاں محمود الرشید نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے 2 نام فائنل کر لئے
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں نگران سیٹ اپ کیلئے 2 نام فائنل کر لئے، وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات اگلے 48 گھنٹے میں متوقع۔

میاں محمود الرشید کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے 2 روز میں ان کی ملاقات متوقع ہے، جس میں تحریک انصاف پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کے لئے دو نام تجویز کرے گی۔ میاں محمود الرشید کا تجویز کردہ نام بتانے سے معذرت، کہتے ہیں ان کی جانب سے تجویز کردہ ناموں میں ایک سابق بیورو کریٹ بھی شامل ہیں، جبکہ چیئرمین تحریک انصاف نے دونوں ناموں کی منظوری دے دی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سونے اور ہیروں والی دنیا کی سب سے مہنگی موٹر سائیکل تیار
 میاں محمود الرشید کا مزید کہنا تھا کہ 2013 کے انتخابات سے قبل پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے ملی بھگت سے جو نگران سیٹ اپ تشکیل دیا اس پر کسی کو اعتبار نہیں تھا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: ایٹمی دھماکہ نواز شریف نے نہیں بلکہ میں نے کروایا تھا: شیخ رشید
 
   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں