پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو رکن صوبائی اسمبلی نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کی فروخت کے الزام میں چیئرمین عمران خان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بجھوا دیا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین یاسین خیل اور قربان علی کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کے مطابق عمران خان نے الزمات لگائے کہ ہم نے سینیٹ الیکشن کے دوران ووٹ فروخت کئے۔ 16 اپریل کو پریس کانفرس کے ذریعے ہمیں بدنام کیا گیا اور ہماری پارٹی ممبرشپ بھی ختم کر دی۔
نوٹس کے مطابق اگر ہم نے اپنے اپنے ووٹ فروخت کئے تو عمران خان کو چاہیے کہ وہ اس کے لئے انکوائری کیمٹی بنا لیتے لیکن وہ جس انکوائری کمیٹی کا ذکر کر رہے ہیں اس نے ہم سے کچھ نہیں پوچھا۔ نوٹس کے مطابق عمران خان 14 دن کے اندر اندر معافی مانگیں بصورت دیگر رقم ادا کریں۔