ایٹمی دھماکہ نواز شریف نے نہیں بلکہ میں نے کروایا تھا: شیخ رشید

ایٹمی دھماکہ نواز شریف نے نہیں بلکہ میں نے کروایا تھا: شیخ رشید
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس کوئی راز نہیں یہ جھوٹ بولتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ پاکستان کا سی پیک کامنصوبہ فعال ہو۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکہ نواز شریف نے نہیں کرایا تھا بلکہ یہ کام میں نے، گوہر ایوب اور راجہ ظفر الحق نے کیا تھا نواز شریف تو اس وقت ٹھس ہوگئے تھے ،امریکہ نہیں چاہتا کہ گوادر پورٹ آباد ہوں اور سی پیک امریکی دباﺅ کی وجہ سے ہی سست روی کا شکار ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے آگے شہباز شریف کی کوئی اوقات نہیں بلکہ اب تو مریم نواز بھی ان کے ساتھ بات نہیں کرتی۔ اس وقت مودی خود مسائل کا شکار ہے اس لئے وہ اگست میں پاکستان کے خلاف سرجیکل سڑائیک کر سکتا ہے جس کی وجہ سے بلوچستان میں برے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی
 انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سوائے ضیاءالحق کے کسی آرمی چیف کے ساتھ نہیں بنی اور اب نواز شریف کی جنرل قمر جاوید باجوہ جیسے شریف آرمی چیف کے ساتھ بھی نہیں بنی تو پھر اب نواز شریف اور فوج کی کبھی بھی نہیں بن سکتی۔ اس وقت فوج نواز شریف کو نفرت کی نظر سے دیکھتی ہے اور یہ فوج کے لئے نفرت کا نشان بن چکے ہیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: 100 روزہ پروگرام پر عمران خان نے عمل درآمد کر دیا تو سیاست چھوڑ دوں گا: خورشید شاہ
 

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں