بیجنگ : معروف جنوبی کورئین کمپنی سام سنگ نے اپنے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 8 کا نیا لائٹ ورژن پیش کرا دیا۔ یہ فون چین میں متعارف کرایا گیا جسے ایس 8 لائٹ کی بجائے گلیکسی ایس لائٹ لگژری کا نام دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ سمارٹ فون 5.8 انچ کے انفٹنی ڈسپلے میں 18:5:9 ریشو ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔فون میں اسنیپ ڈراگون 660 پراسیسر (گزشتہ سال کے ماڈل میں اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر دیا گیا تھا)، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔اس کے فرنٹ پر 8 جبکہ بیک پر 16 میگا پکسل کیمرہ ہے ۔
اسی طرح یہ نیا فون آئی پی 68 واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس ہے، وائرلیس چارجنگ، چہرے کی شناخت سے فون کو ان لاک کیا جاسکتا ہے، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور 3000 ایم اے ایچ بیٹری دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔یہ فون فی الحال صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔پری آرڈر میں 579 ڈالرز (60 ہزار پاکستانی روپے کے قریب) میں دستیاب ہوگا۔