"پی سی بی نے وہاب ریاض کو انگلش کاؤنٹی کھیلنے کی اجازت دیدی "

03:11 PM, 21 May, 2018

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض کو ٹی 20 بلاسٹ کرکٹ لیگ کھیلنے کیلئے این او سی جاری کر دیا ہے۔

  وہاب ریاض سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل پاکستان کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں جنہوں نے غیر ملکی لیگز کے حوالے سے پی سی بی کی نئی پالیسی متعارف ہونے کے بعد این او سی حاصل کیا ہے۔ وہاب ریاض ٹی 20 بلاسٹ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے اور پاکستانی بھی انہیں ان ایکشن دیکھنے کیلئے بے تاب ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی حکومت میں خیبر پختونخوا پولیو کا گھر بن گیا، خواجہ سعدرفیق
  

وہاب ریاض نے پی سی بی سے این او سی حاصل کرنے کیلئے درخواست دی تھی جسے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور مکی آرتھر کے حوالے کیا گیا تھا جنہوں نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا جس پر پی سی بی نے انہیں این او سی جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرفراز احمد کو بطور کپتان 97 سالہ عالمی ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
  

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے غیر ملکی لیگز کے حوالے سے متعارف کرائی گئی نئی پالیسی کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی ایک سال میں صرف 2 لیگز میں ہی کسی ٹیم کی نمائندگی کر پائیں گے جبکہ اس سے قبل ان پر ایسی کوئی پابندی نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں:وہاب ریاض کا ڈربی شائر کلب کیساتھ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کیلئے معاہدہ طے

خیال رہے کہ وہاب گزشتہ برس سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد سے اب تک پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکے .دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کیلئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے یہ کہہ کر انہیں اسکواڈ میں منتخب نہیں کیا کہ وہاب 2 برس میں متاثر کرنے میں ناکام رہے ۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں