ریاض :محکمہ ٹریفک پولیس نے مخصوص افراد کیلئے پارکنگ کی خلاف ورزی پر 905 گاڑیاں اپنی تحویل میں لے لیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے مملکت کے مختلف شہروں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف شہروں میں کئے گئے آپریشن میں 905 گاڑیاں پولیس نے اپنی تحویل میں لیں جنہیں معذور افراد کی پارکنگ میں کھڑا کیا گیا تھا۔
واضح رہے معذور افراد کے لئے ہوائی اڈوں ،ہسپتالوں اور دیگر عوامی مقامات پر پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہ جن پر معذور وں کی پارکنگ کے مخصوص بورڈ نصب کئے گئے ہیں ان مقامات پر عام افراد اپنی گاڑی پارک نہیں کر سکتے ۔