لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کا پہلے 100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوؤں اور لفاظی کا مجموعہ قرار دے دیا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے حکومت ملنے کی صورت میں 100 دن کےپلان کا اعلان کیا گیا جس پر مسلم لیگ (ن) کےرہنما اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی شدید تنقید کی۔
ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا دعویٰ ایک ارب درختوں اور 350 ڈیموں کی مانند محض سراب ھے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) May 21, 2018
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں کا دعویٰ، ایک ارب درخت اور 350 ڈیموں کی مانند سراب ہے، تحریک انصاف کا پہلے 100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوؤں اور لفاظی کا مجموعہ ہے۔
عمران کی حکومت میں کے پی کے پولیو کا گھر بن گیا
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) May 21, 2018
کے پی حکومت نے ڈینگی کا مقابلہ کیے بغیر شکست مان لی
پشاور کے آدم خور چوھے عمران کی حکمرانی کو کاٹ رھے ھیں
انہوں نے کہا کہ احتساب کانعرہ لگانے والوں نے کے پی میں اپنا بنایا احتساب کمیشن بھی نہ چلنے دیا، خیبر بینک کی تباہی عمران کے دور میں ہی ہوئی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں