ٹیکساس اسکول فائرنگ میں جاں بحق پاکستانی طالبہ کی میت کل پاکستان پہنچے گی

11:18 AM, 21 May, 2018

ہوسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ہائی اسکول میں ساتھی طالب علم کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ کی میت نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے کل وطن پہنچے گی۔

سبیکا کی میت امریکا سے کراچی لانے والی پرواز خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی۔ امریکا سے سبیکا کی میت لانے والی پرواز براستہ استنبول کراچی پہنچے گی۔

مزید پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف نے بیان قلمبند کرانا شروع کر دیا

طالبہ کی میت وطن واپس لانے کے سلسلے میں تمام اخراجات پاکستانی قونصل خانہ ادا کر رہا ہے۔ میت کے ہمراہ سبیکا کی کزن شہیرا بھی ہوں گی۔

اس سے قبل سبیکا عزیز کی نماز جنازہ ہوسٹن میں ادا کی گئی۔ سبیکا شیخ کی نماز جنازہ ہوسٹن کے علاقے شوگر لینڈ کی مسجد صابرین میں نماز ظہر کے بعد ادا کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی اور مقامی حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں