ہریتھک روشن کو 2005 کی بلاک بسٹر فلم’’نوانٹری‘‘ کے سیکوئل میں سلمان خان کی جگہ کاسٹ کرلیاگیا

ہریتھک روشن کو 2005 کی بلاک بسٹر فلم’’نوانٹری‘‘ کے سیکوئل میں سلمان خان کی جگہ کاسٹ کرلیاگیا

11:21 PM, 21 May, 2017

ممبئی:  ہدایتکار انیس بزمی کی 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم’’نو انٹری‘‘ میں سلمان خان ، انیل کپور اور فردین خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اس کامیڈی فلم کو مداحوںنے بے حد پسند کیا  اور فلم کے پروڈیوسر بونی کپور اور انیس بزمی نے اسی کاسٹ کے ساتھ فلم کے سیکوئل کا اعلان کیا لیکن اب فلم سے سلمان خان کو آؤٹ کردیا رہا ہے .

 ہدایت کار انیس بزمی کی جانب سے ’’نوانٹری‘‘ کے سیکوئل کے اعلان کے بعد سے ہی فلم تعطل کا شکار ہو گئی سلمان خان کو فلم سے نکالنے کے بارے میں تب سوچا گیا جب وہ فلم کی شوٹنگ کیلئے وقت نہیں نکال سکےاوراب فلم کے سیکوئل میں ہریتھک روشن سلومیاں کی جگہ لیں گے اور ڈبل کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم کی حتمی کاسٹ اور شوٹنگ شیڈول کا اعلان بھی آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں