ممبئی: انیل کپورکا شمار بھی بالی وڈ کے ان اداکاراوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ایکشن، کامیڈی، رومانویت سمیت ہر طرح کی فلم میں اپنے کردار کو بخوبی نبھایا اور داد سمیٹی۔اداکار انیل کپور کو اپنی مونچھوں سے بہت پیار ہے لیکن 90 کی دہائی میں سپر ہٹ فلم ’لمحے‘ میں انیل کپور نے بغیر مونچھوں کے اداکاری کی اور اپنی اس بے مثال اداکاری سے سب کے دل موہ لیے۔
اداکار نے فلم میں مجبور ہو کہ ایسا کیا ابھی کہ وہ ایس کچھ نہیں کرنا چاہتے تھےلیکنیش چوپڑا کے کہنے پر کرنا پڑا۔ یش چوپڑا اپنی فلم میں امیتابھ بچن کو لینا چاہتے تھے مگر امیتابھ کی عمر بڑی ہونے کی وجہ سے یش چوپڑا نے دوسرے چہرے کی تلاش شروع کردی اور اسی دوران یش چوپڑا کے دوست نے انہیں انیل کپور کو کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا۔
انیل کپور ان دنوں کئی فلموں میں کام کرچکے تھے یش چوپڑا سے ملاقات میں انیل کپور کا کہنا تھا کہ میں فلم ’لمحے‘ میں ہر صورت کام کرنا چاہتا ہوں لیکن یش چوپڑا نے کہا کہ انیل کپور مونچھوں کی وجہ سے فلم میں بڑے لگیں گے تاہم انیل کپور بضد تھے کہ وہ فلم ضرور کریں گے جس پر یش چوپڑا نے کہا کہ اگر وہ اپنی مونچھیں کٹوادیں تو پھر انہیں فلم میں کاسٹ کرلیں گے، یس چوپڑا کے جواب پر انیل کپور سوچ بچار میں پڑگئے اور کافی سوچنے کے بعد انہوں نے اپنی مونچھیں کٹوادیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں