سیف علی خان نے امریتا سنگھ کو طلاق کیوں دی؟ ایسی حقیقیت سامنے آ گئی کہ سب کے حواس اڑ گئے

سیف علی خان نے امریتا سنگھ کو طلاق کیوں دی؟ ایسی حقیقیت سامنے آ گئی کہ سب کے حواس اڑ گئے

08:26 PM, 21 May, 2017

نئی دہلی : کرینہ کپور کیساتھ شادی سے پہلے سیف علی خان کی پہلی  شادی اداکارہ امریتا سنگھ کے ساتھ ہوئی تھی جنہوں نے اسلام بھی قبول کر لیا تھا۔ شادی کے وقت سیف علی خان امریتا سنگھ سے عمر میں 7 سال چھوٹے تھے۔ 1993ءمیں امریتا سنگھ نے اپنی شادی شدہ زندگی کو اہمیت دینے کیلئے فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا۔ دونوں اداکاراوں کے 2 بچے بھی ہیں جن کے نام سارہ علی خان اور ایک بیٹا ابراہیم علی خان ہیں اور پھر 13 سال بعد 2004ءمیں دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔ 

سیف علی خان کہ  مطابق ان کا کہنا ہے کہ ”بار بار یہ سننا بالکل بھی اچھا نہیں لگتا کہ آپ کتنے بیکار ہیں۔ اور ہر وقت اپنی ماں اور بہن پر طنز کرنا، تمسخر اڑانا، بے عزت کرنا اور گالیاں بھی نہیں سنی جاتیں، اور میں ان سب سے گزرچکا  ہوں۔“

امریتا سنگھ کیساتھ مالی معاملات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکار کا مزید کہناتھا  کہ ”میں امریتا سنگھ 5 کروڑ روپے دینے کی توقع کر رہا ہوں، جن میں سے اڑھائی کروڑ روپے پہلے ہی ادا کر چکا ہوں۔ اس کے علاوہ میں ہر مہینے ایک لاکھ روپے بھی ادا کر رہا ہوں، جو اپنے بیٹے کے 18 سال کا ہونے تک دیتا رہوں گا۔او ر میں جو رقم انہیں ادا کرنے کا وعدہ کر چکا ہوں میں اسے ہر حال میں ادا کروں گا چاہے اس کیلئے مجھے کچھ بھی ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں