سٹیج اداکارہ ثوبیہ خان کے ڈرامہ میں پر فارمنس سے پہلے کسی ”نامعلوم“نے قیمتی ملبوسات کے جوڑے کو کاٹ دیا

سٹیج اداکارہ ثوبیہ خان کے ڈرامہ میں پر فارمنس سے پہلے کسی ”نامعلوم“نے قیمتی ملبوسات کے جوڑے کو کاٹ دیا

07:25 PM, 21 May, 2017

لاہور: اسٹیج اداکارہ ثوبیہ خان کے ڈرامہ میں پر فارمنس سے پہلے کسی ”نامعلوم“نے قیمتی ملبوسات کے جوڑے کو کاٹ دیا جس کے بعد  اداکارہ نے ڈائر یکٹر نسیم وکی اور کو ”شکایت“ بھی لگائی ۔

اداکارہ ثوبیہ خان  ڈرامہ ”کڑیاں سیاسی اور منڈے مراثی“میں کام کر رہی ہے اور ڈرامے میں پہلی  پرفارمنس  کیلئے وہ اپنی میک اپ رو م میں گئیں تو وہاں انہیں  پتا چلا کہ ان کے قمیتی لباس کو کاٹ دیا گیا ہے جسکی وجہ سے انکا50ہزار سے زائد کا نقصان ہوا۔اداکارہ نے ڈرامہ ڈائر یکٹر نسیم وکی سمیت دیگر انتظامیہ کو شکایت لگائی جنہوں نے معاملے کی انکوائری شروع کردی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 
 

مزیدخبریں