برازیل میں اپنی عمر کی سینچری مکمل کرنے سے پہلے دو جڑواں بہنوں کا دلچسپ فوٹو شوٹ کیا گیا

سینچری سے پہلے جڑوا بہنوں کا دلچسپ فوٹو شوٹ

03:49 PM, 21 May, 2017

برازیل:برازیل میں اپنی عمر کی سینچری مکمل کرنے سے پہلے دو جڑواں بہنوں کا دلچسپ فوٹو شوٹ کیا گیا۔ پولینا پگنیٹن اور ماریہ پگنیٹن نے مختلف رنگوں کے ایک جیسے لباس پہنے۔ پھولوں اور کیک کے ساتھ ان کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

 

دونوں بڑی بوڑھیوں کے چہرے کی معصومیت دیکھنے والوں کے دل لبھا رہی ہے۔ یہ جڑواں بہنیں اپنی 100ویں سالگرہ 24 مئی کو منائیں گی اور سالگرہ سے پہلے کا یہ فوٹو شوٹ  ایک 28 سال کی فوٹو گرافر کیمیلا لیما کی جانب سے کیا گیا جس نے مقامی ٹی وی پر ایک رپورٹ دیکھ کر ان سے رابطہ کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں