کامیڈی فلموں کا دلدادہ ہوں، کارتیک آرائین

کامیڈی فلموں کا دلدادہ ہوں،بالی وڈ اداکار کارتیک آرائین

03:24 PM, 21 May, 2017

ممبئی :  بالی وڈ اداکار کارتیک آرائین نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ وہ کامیڈی فلموں کے دلدادہ ہیں،وہ اکشے کمار اور پریش راول کی کامیڈی فلمیں دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں،وہ دوستوں کے ہمراہ کامیڈی فلمیں دیکھنے جاتے تھے-

انہوں نے کہا کہ فلم گیسٹ ان لندن میں اداکار پریش راول کے ساتھ کام کا موقع ملنا باعث فخر ہے،وہ فلم کے ٹریلر پر مداحوں کے رد عمل سے بے حد خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ فلم کامیابی سے ہمکنا ر ہو گی،فلم کی عکسبندی جاری ہے اور جلد ہی مکمل کی جائے گی.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں