دورہ سعودی عرب ،ڈونلڈ ٹرمپ عشائیے کے دوران موسیقی کے سروں پر جھومتے رہے

02:41 PM, 21 May, 2017

ریاض :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ سعودی عرب کے دوران عشائیے کے دوران موسیقی کے سروں پر جھومتے رہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب شاہی محل پہنچے تو ان کا روائتی تلوار رقص سے استقبال کیا گیا ، ادھر محل میں منعقدہ محفل موسیقی میں صدر نے بھی اپنی مہارت کا ثبوت دیا ۔
عربوں کی روائتی مہمان نوازی کی جھلک ان کے اپنے مہمان کے استقبال میں بھی نظر آتی ہے ۔ سعودی عرب کے دورے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب شاہی محل پہنچے تو ان کے اعزاز میں روائتی تلوار رقص پیش کیا گیا ۔
دوسری جانب جب صدر ٹرمپ کے اعزاز میں شاہی محل میں محفل موسیقی منعقد کی گئی تو موسیقی کی دھنوں پر عربوں کے ساتھ ساتھ امریکی صدر بھی جھومنے لگے ۔ ان کے ساتھ ساتھ وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اور وزیر تجارت ولبر روس نے بھی رقص کیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں