اسلام آباد:پاکستان میں کافی عرصے سے رمضان المبارک اور شوال کے چاند پر تضاد دیکھا گیاہے جس سے ملک میں دونوں عیدوں اورپہلے روزے میں ایک دن کا فرق ہوتا ہے اس مسئلے کو سائنسی طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔
جب چاند زمین کے گرد چکر لگاتا ہواسورج اور زمین کے درمیان آجاتاہے تو اسے نیو مون کہتے ہیں۔ نیو مون کو دیکھا نہیں جا سکتا لیکن نیو مون جب حرکت کرتاہوا اپنی پیدائش کے مقام سے زمین کے گرد 8 ڈگری کا زاویہ بناتاہے تو اسکی عمر صفر اعشایہ 6 دن ہوجاتی ہے اوریہاں چاند نظر آنے کی امید کی جاسکتی ہے۔اس کے بعد چاند اپنے مدار میں آگے کی جانب سفر شروع کرتا ہے، چنانچہ زمین سے دیکھنے پر سورج اور چاند کے درمیان فرقِ بڑھتا رہتاہے۔
مغرب میں واقع خطوں میں مشرقی علاقوں کی نسبت سورج دیر سے غروب ہونے کے باعث چاند کی عمر میں اضافہ ہوجاتا ہے۔پاکستان بھی اس طریقے پر عمل پیرا ہوکر نئے چاند کے تنازع کو حل کر سکتا ہے اور پورے ملک میں رمضان المبارک کا آغاز اور عید ایک ہی دن کی جا سکتی ہے.