کراچی کے سائٹ ایریا کی پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے بعد فیکٹری میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تفصیلات کے مطابق پلاسٹک فیکٹری کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے اور آگ کو آگے بڑھنے سے روک رہی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ کے باعث بڑے نقصان کا خدشہ ہے کیونکہ فیکٹری کے برابر میں سی این جی سٹیشن،پٹرول پمپ اور کے الیکٹر ک کا گرڈ سٹیشن ہے جو کہ آگ کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ ہے۔
فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیدیا ہے اور عمارت کی چھت کے اوپر گیس سلنڈر موجود ہیں جن کو اتارنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ تیز ہواﺅں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔اسکے لیے کراچی سول ڈیفنس کو پاک بحریہ سے مدد لینا پڑ گئی ہے ۔