ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی عمر کے بارے میں جھوٹ کا سہارا لیا بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے ابتدائی دنوں میں ایک انٹرویو کے دوران کترینہ سے جب ان کی عمر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ جب دیوار برلن گرائی گئی تو ان کی عمر 8 سال تھی۔
واضح رہے کہ دیوار برلن 9 نومبر 1989 کو گرائی گئی تھی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کترینہ کیف 1981 میں پیدا ہوئی تھیں اور اب 36 سال کی ہو چکی ہیں تاہم کترینہ کیف اپنی عمر 16جولائی 1983 سے کاﺅنٹ کرتی ہیں۔