شاہ سلمان کی ملانیا ٹرمپ سے ہاتھ ملانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

08:54 AM, 21 May, 2017

ریاض:

امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کے  سعودی عرب پہنچتے ہیں شاہ سلمان کے ساتھ بننے والی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائر ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ٹرمپ کی اہلیہ میلانیاٹرمپ اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تصویر جس میں وہ مصافحہ کر رہے ہیں تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ، بیٹی اور داماد سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداران کے ہمراہ ہفتہ کے روز سعودی عرب کے دورے پر پہنچے۔ ریاض ایئر پورٹ پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خود امریکی صدر کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا ۔ اس موقع پر شاہ سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا جبکہ ان کی اہلیہ کے ساتھ بھی مصافحہ کیا۔

شاہ سلمان اور میلانیا ٹرمپ کے مصافحے کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین شاہ سلمان اور میلانیا کے اس مصافحے پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں