لاہور : انٹرنیٹ کی دنیا کی مایہ ناز ڈاؤ ن لوڈ نگ ویب سائٹ ”ایکسٹرا ٹورنٹ “ کو مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث دنیا بھر کے صارفین کیساتھ ساتھ پاکستانی بھی خاصے غمگین ہو گئے۔
دنیا بھر میں اس ویب سائٹ کی مقبولیت چرچے تھے اور اسکے صارفین کی تعداد بھی کروڑوں میں تھی جو اس ویب سائٹ سے مفت گانے ، ویڈیوز ، فلمیں اور دیگر مواد ڈاؤن لوڈ کرتے تھے۔ اس ویب سائٹ کے بند ہونے کی جو بڑی وجہ بتائی جا رہی ہے اس کے مطابق کاپی رائٹ مواد کی غیر قانونی طور پر ترسیل کی وجہ سے اس ویب سائٹ کو بند کرکیا گیا۔
ویب سائٹ انتظامیہ کی جانب سے سروس بند کئے جانے کی وجہ تاحال نہیں بتائی گئی البتہ ویب سائٹ کھولنے پر ذیل میں دیا گیا پیغام سامنے آتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ”ایکسٹرا ٹورنٹ کو ہمیشہ کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ ایکسٹرا ٹورنٹ اور اس کے تمام متبادل یو آر ایل بند کر دئیے گئے ہیں۔ ہم نے تمام ڈیٹا بھی ہمیشہ کیلئے ڈیلیٹ کر دیا۔ جعلی ایکسٹرا ٹورنٹ ویب سائٹس سے دور رہیں۔ ہم ٹورنٹ کمیونٹی اور اپنے تمام سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔۔۔“